ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اہم چیز آف سٹمپ کے باہر بولنگ کرنا تھا:یجوندر چاہل

اہم چیز آف سٹمپ کے باہر بولنگ کرنا تھا:یجوندر چاہل

Fri, 03 Feb 2017 15:42:44    S.O. News Service

بنگلور ، 2 ؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا ) انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی 20 میں فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے ہندوستانی اسپنر یجوندر چاہل نے کہا کہ انہیں مسلسل آف سٹمپ لائن کے باہر بولنگ کرنے کا فائدہ ملا۔چاہل نے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 رنز دے کر چھ وکٹ حاصل کئے جو کسی ہندوستانی کی بہترین کارکردگی ہے، انہیں اس کارکردگی سے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔چاہل نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ جب جو روٹ اور مورگن بہترین بلے بازی کر رہے تھے، تو میں نے ماہی( دھونی) اور وراٹ بھائی سے بات چیت کرنے کے بعد انہیں آف سائیڈ پر بولنگ کرنے کا منصوبہ بنایا کیونکہ اس لائن کو برقرار رکھ کر ان کے لئے ہٹ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب انگلینڈ کی ٹیم بولنگ کر رہی تھی تو گیند کافی ٹرن کر رہی تھی اور پچ سست آ رہی تھی، اس لئے میں بلگس اور جیسن رائے کو نئی گیند سے فل لینتھ بولنگ کر رہا تھا کیونکہ وہ اچھے بلے باز ہیں، پھر میں نے مشرا کو دیکھا، انہیں تھوڑا ٹرن مل رہا تھا اور وہ گیند کی تیزی میں بھی مختلف تنوع لا رہے تھے، جسے میں نے بھی آزمایا، اس سے مجھے وکٹ حاصل کرنے میں مدد ملی۔ چاہل نے کہا کہ میں نے ہندوستان کے لیے زیادہ میچ نہیں کھیلے ہیں لیکن جب بھی میں بنگلور میں کھیلا ہوں، مجھے یہ اپنے گھر کی طرح محسوس ہوا ہے، میں نے یہاں وکٹ حاصل کئے ہیں، میں اس طرح کی کارکردگی کو آئندہ گھریلو سیشن اور آئی پی ایل میچوں میں بھی جاری رکھنا چاہوں گا۔


Share: